سپورٹس جرنلسٹس کمیٹی بنا کر تجاویز دیں ،عمل ہوگا ،وزیر اطلاعات
ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر تقریب ،رسجا کی نو منتخب باڈی سے حلف بھی لیا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) نے ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا ،وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے صحافیوں کیساتھ کیک کاٹا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی بدر شہباز، وفاقی سیکرٹری بین الصو بائی رابطہ محی الدین وانی، ڈاریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاور حسین، سرینہ ہوٹلز کے ڈا ئریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ عمران حسن، پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ، صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال، سیکرٹری فنانس عابد عباسی، سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم شکیل عباسی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے پر صحافی برادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ سپورٹس میرے دل کے بہت نزدیک ہے ، اگر سپورٹس جرنلسٹس نہ ہوں تو یہ تفریح عوام تک کیسے پہنچتی،سپورٹس جرنلسٹ عبدالمحی شاہ کو ہماری حکومت میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا، عطا تارڑ نے کہا کہ سپورٹس جرنلسٹس ایک کمیٹی قائم کریں، میری کوشس ہو گی، آپکی تمام تجاویز پر عمل کروں، وزارت اطلاعات اور حکومت سپورٹس صحافیوں سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے رسجا کی نو منتخب باڈی سے حلف بھی لیا۔