اسلام آباد، 4اشتہاریوں سمیت 11جرائم پیشہ عناصر گرفتار

اسلام آباد، 4اشتہاریوں سمیت 11جرائم پیشہ عناصر گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے ہیروئن،900گرام آئس، رائفل، کلاشنکوف ،پستول برآمد

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث چار اشتہاریوں سمیت 11 جرائم پیشہ عناصر گرفتارکرکے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ رمنا، تھانہ شمس کالونی،تھانہ کھنہ، تھانہ سہالہ اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,819 ہیروئن،900 گرام آئس، ایک رائفل، ایک کلاشنکوف اور ایک عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران چار مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی سیکورٹی آپریشنز سلیمان ظفر نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں