اسلام آبادپولیس میں 3سینئر افسران کے تقرر و تبادلے
کیپٹن (ر) حمزہ ہمایون ایس ایس پی آپریشنز، شعیب مسعود اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ تعینات
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس میں تین سینئر افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جن پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا۔انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر، ٹریننگ اینڈ ڈسپلن عتیق طاہر اپنے موجودہ عہدے پر برقرار رہیں گے اور آئندہ احکامات تک اضافی طور پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے ۔کیپٹن (ر) حمزہ ہمایون ،جو تقرری کے منتظر تھے ، کو ایس ایس پی آپریشنز، سیف سٹی تعینات کر دیا گیا ہے ۔ انہیں اضافی طور پر ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر اینڈ ٹریننگ کا چارج بھی سونپا گیا ہے ۔ محمد شعیب مسعود کو اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ سید عنایت علی شاہ کو اس اضافی ذمہ داری سے سبکدوش کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمدشعیب مسعود کو ایس پی رورل ڈویژن کا نگران (Look-after) چارج بھی دیا گیا ہے جو فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) ذیشان علی کی خصوصی ڈیوٹی سے واپسی تک برقرار رہے گا۔