حلقہ ویلی 4آزاد کشمیر سے ن لیگ کے امیدوار یاسین لون کی انتخابی ریلی

حلقہ ویلی 4آزاد کشمیر سے ن لیگ  کے امیدوار یاسین لون کی انتخابی ریلی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی 16ملک رضوان افسر کی قیادت میں حلقہ ویلی 4آزاد کشمیر سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد یاسین لون کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان، ضیاء اللہ شاہ، گلاب زر خان، وائس چیئرمین یونین کونسل 37 صافی کھوکھر، مقامی رہنماؤں، کارکنوں، نوجوانوں، بزرگوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے ،امیدوار کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں