انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پاکستان نے چاندی کا تمغہ اور اعزازی سند جیت لی
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر )پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز ، 37 ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پاکستان نے چاندی کا تمغہ اور اعزازی سند جیت لی۔
لتھوینیا میں منعقدہ عالمی مقابلے میں 90 سے زائد ممالک کے 350 سے زیادہ طلبہ نے شرکت کی، لاہور کے حسن عاطف چیمہ نے چاندی کا تمغہ اور کراچی کے محمد مطاہر نے اعزازی سند حاصل کی، عالمی مقابلے میں پاکستانی ٹیم کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر اسماء عمران اور ڈاکٹر عامر علی نے کی، پاکستان اب تک عالمی سائنس مقابلوں میں 144 بین الاقوامی تمغے اپنے نام کر چکا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments