جامعہ کوہسار میں کمپیوٹر لیب قائم جلد سکل ڈویلپمنٹ سینٹربنے گا

جامعہ کوہسار میں کمپیوٹر لیب قائم  جلد سکل ڈویلپمنٹ سینٹربنے گا

مری (نمائندہ دنیا) وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں جدید کمپیوٹر لیب قائم کر دی گئی ہے۔۔۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں پروفیشنل سکل ڈویلپمنٹ سینٹر کا بھی افتتاح کردیا جا ئیگا، یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے کیلئے فیکلٹی اور سٹاف کی نئی بھرتیاں بھی کی جائیں گی جبکہ طلبہ کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اگست میں دو نئی پنک بسیں بھی شامل کی جا رہی ہیں ۔ اس وقت یونیورسٹی میں تقریباً 1200طلبہ زیرِ تعلیم ہیں، تین فیکلٹیز قائم ہیں جن میں اپلائیڈ کمپیوٹنگ، بایومیڈیکل سائنسز اور سوشل و مینجمنٹ سائنسز شامل ہیں جبکہ مجموعی طور پر 17تعلیمی پروگرامز جاری ہیں ، دیگر شعبوں کے ایم ایس پروگرامز کے لیے بھی این او سی حاصل کیے جا رہے ہیں ۔جھیکاگلی کیمپس یونیورسٹی کا سب سے بڑا کیمپس ہے جس کا رقبہ تقریباً 49کنال ہے اگر اس کیمپس کی ازسرنو تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی فنڈز فراہم کیے جائیں تو اسے ایک جدید اور مثالی یونیورسٹی کیمپس میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...