آزادکشمیر الیکشن،مردان میں 2 حلقوں کے 41ووٹرز کیلئے انتظامات مکمل

آزادکشمیر الیکشن،مردان میں 2 حلقوں  کے 41ووٹرز کیلئے انتظامات مکمل

مردان (بیورورپورٹ) آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلہ میں مردان میں مقیم کشمیری مہاجرین2اگست کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔۔

، حلقہ ایل اے 39جموں VIاور ایل اے 45کشمیر ویلی VIسے تعلق رکھنے و الے کشمیری مہاجرین ووٹرز کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول نمبر 1شمسی روڈ مردان میں 2پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں ، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر محمدبلال نے بتایاکہ دونوں حلقوں میں ووٹرز کی تعداد 41ہے جن میں 18مرد اور23خواتین ووٹرز شامل ہیں ، وو ٹنگ صبح 8بجے سے شام5بجے تک ہوگی۔

ی، انتخابات کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔انتخابات کی نگرانی اسسٹنٹ الیکشن کمشنر محمد عارف کررہے ہیں جو دونوں حلقوں کے لئے ریٹرننگ آفیسر مقرر کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...