اسلام آباد، 37ایس آئیز اور 74اے ایس آئیز کی ترقی

اسلام آباد، 37ایس آئیز اور 74اے ایس آئیز کی ترقی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) محکمانہ ترقی کمیٹی کی سفارشات اور آئی جی اسلام آباد کی منظوری کے بعد 37سب انسپکٹرز کو انسپکٹر جبکہ 74اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔۔۔

، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ محکمانہ ترقی پولیس افسران کی محنت، قابلیت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کی فلاح و بہبود اور بروقت ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ دوسری جانب محکمانہ ترقی کمیٹی نے بعض افسران کے کیسز کا بھی جائزہ لیا، تاہم مطلوبہ کورسز کی عدم تکمیل، نامکمل ریکارڈ، ناقص سروس ریکارڈ، غیر تسلی بخش کارکردگی اور مجموعی ساکھ سمیت دیگر محکمانہ وجوہات کی بنا پر 18سب انسپکٹرز اور سات اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی ترقی کی سفارش نہیں کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...