خوف کی علامت اشتہاری زرغام مقابلہ میں ہلاک،مغویہ بازیاب
سی سی ڈی سے ڈھائی گھنٹے مقابلہ،بکتربندبھی طلب، ملزم 15مقدمات میں مطلوب تھا
راولپنڈی (احمدبھٹی )سی سی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں اٹک میں خوف کی علامت اشتہاری زرغام ہلاک،پانچ کروڑتاوان کیلئے اغواکی گئی لڑکی بازیاب کرالی گئی، ڈی او اٹک یاسر مطلوب کی سربراہی میں سی سی ڈی کی ٹیم نے ملزم اشتہاری کی گرفتاری کیلئے ہری پور میں چھاپہ ماراتوملزم نے مقابلہ شروع کر دیا، جو ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا،صورتحال کی سنگینی کے پیشِ نظر بکتر بند گاڑی طلب کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں بھتہ ،دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے 15مقدمات کا اشتہاری زرغام مارا گیا اور مغویہ کوباحفاظت بازیاب کرالیا گیا، مسماۃ (م) دختر ضمیر کو ملزم زرغام نے اغوا کر کے لڑکی کے والدسے 5کروڑ روپے تاوان طلب کیاتھا، جس کاپولیس تھانہ سٹی اٹک نے گھر سے بھگانے کا روایتی مقدمہ درج کیا ، جس پرکیس سی سی ڈی کے سپرد کیا گیا ۔ مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments