نوشہرہ، سالوں کی فائرنگ، دوسری شادی کرنے پر بہنوئی اور نئی بیوی قتل

 نوشہرہ، سالوں کی فائرنگ، دوسری  شادی کرنے پر بہنوئی اور نئی بیوی قتل

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) دوسری شادی کر نے پر پہلی بیوی کے بھائیوں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے بہنوئی اور اس کی دوسری بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔۔۔۔

مقتولین میں 30سالہ مطیع اللہ اور اس کی دوسری بیوی22سالہ ناظمہ شامل ہیں۔ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مصری بانڈہ کے مطیع اللہ نے مسماۃ ناظمہ کے ساتھ دوسری شادی کی تو پہلی بیوی مسماۃ فرمین ناراض ہوکر اپنے میکے سوات چلی گئی تھی جس کا اس کے سالوں کو رنج تھا ۔ مقتول کے سالوں علی رحمن اور عمررحمن کے خلا ف دُہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...