منشیات کے ناسور کو ملکر ختم کرنا ہوگا ، ایس پی صدر زون
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس پی صدر زون کاظم نقوی اور دیگر افسران نے اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز جی 10/4کے طلباء کو منشیات کے نقصانات اور روک تھام کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوجوان خاص کر طلباء کیلئے منشیات کا استعمال انکے صحت اور مستقبل دونوں کیلئے تباہ کن ہے ، طلباء خود کو بھی اس ناسور سے بچائیں اور اپنے اردگرد کے افراد کو بھی منشیات جیسی لعنت سے بچانے میں اپنا اہم کر دار ادا کریں۔ والدین اور اساتذہ کے تعاون سے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچایا جاسکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments