قازان گلوبل یوتھ سمٹ ،کامسٹیک کی پروگرام آفیسر جبینہ فواد کی ٹیم کی پہلی پوزیشن
اسلام آباد(نامہ نگار)قازان گلوبل یوتھ سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی او آئی سی کامسٹیک کی پروگرام آفیسر جبینہ فواد کی ٹیم نے آئیسیسکو کے زیر اہتمام نئے اور تخلیقی خیالات کے بین الاقوامی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
مقابلے میں 100 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی، جنہوں نے مختلف عالمی مسائل کے حل کے لیے اپنے نئے خیالات تیار کرکے جیوری کے سامنے پیش کیے ۔ فاتح ٹیم میں پاکستان، ملائیشیا، ترکیہ، الجزائر اور روس کے پانچ نوجوان شامل تھے ۔ٹیم نے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے اپنا نیا تصور پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments