ماری انرجیز کے ڈیجیٹل سکلز بوٹ کیمپ پروگرام کی کامیاب تکمیل
دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 44نوجوانوں کوتربیت ، پانچ خواتین بھی شامل
کراچی(دنیا رپورٹ )ماری انرجیز لمیٹڈ اور xLoop Digital نے کراچی میں xLoop Digital کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں ماری ڈیجیٹل سکلز، ٹریننگ اینڈ ایمپلائمنٹ پروگرام کے پہلے بیچ (Cohort-I) کی گریجویشن مکمل کر لی ہے ۔پانچ ماہ پر محیط اس پروگرام کے دوران پاکستان کے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 44 نوجوانوں کو تربیت فراہم کی گئی، جن میں پانچ خواتین بھی شامل تھیں۔ شرکاء کو مصنوعی ذہانت ،ایجنٹک ڈویلپمنٹ، اور فل سٹیک ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں تربیت دی گئی۔
پروگرام میں باقاعدہ تعلیمی تربیت کے ساتھ عملی اور پروجیکٹ پر مبنی تجربہ بھی شامل تھا، تاکہ شرکاء کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں پیشہ ورانہ مواقع کے لیے تیار کیا جاسکے ۔ تقریب میں فہیم حیدر، منیجنگ ڈائریکٹر ماری انرجیز،نسیم قمر، ڈائریکٹر HSE، ماری انرجیز، میر ناصر، CEOاور بانی، xLoop Digital، اور دانش اقبال، چیئرمین ، xLoopنے شرکت کی۔گریجویٹس سے خطاب کرتے ہوئے فہیم حیدر نے تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں مسلسل سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور اعلان کیا کہ ماری انرجیز ان گریجویٹس کی معاونت کرے گی جو یونیورسٹی کی سطح پر مزید تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments