اسلام آباد سرچ آپریشنز ،گھروں ،ہوٹلوں ،گاڑیوں کی چیکنگ
غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان گرفتار ،دو پستول معہ ایمونیشن برآمد جانچ پڑتال کیلئے چار مشکوک افراد اور 14موٹر سائیکل مختلف تھانہ جات منتقل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے ۔سرچ آپریشنز کے دوران 209 افراد، 120 گھروں، چھ دکانیں، تین ہوٹل ،148 موٹر سائیکلوں اور 64 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے چار مشکوک افراد اور 14 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments