انصاف میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں

 انصاف میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں  کی جائے گی، قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں(این سی ایس ڈبلیو) چیئرپرسن نورین بانو لہڑی کی زیرِ صدارت ملک بھر میں خواتین اور بچیوں کے خلاف تشدد۔۔۔

 جنسی زیادتی، قتل، ہراسانی اور صنفی بنیاد پر تشدد کے بڑھتے واقعات کا جائزہ لینے کے لیے تمام صوبوں کے اعلی پولیس حکام کا اجلاس منعقد ہوا۔چیئرپرسن نے حنا جاوید، آیت نور، اسما جتک اور سندھ میں حالیہ دلخراش واقعات کے متاثرین، بشمول کلثوم محمد قاسم اور ایزل کے مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچیوں کے خلاف بڑھتے جرائم ریاستی اداروں کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدام کا تقاضا کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین اور بچیوں کا تحفظ ریاست کی ناقابلِ سمجھوتہ ذمہ داری ہے اور انصاف میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...