گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائیاں جاری

گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائیاں جاری

قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت ،خصوصی ٹیمیں تشکیل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے ، مربوط ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر کرنے اورٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز جاری ہے ،اس سلسلے میں اسلام آبادٹریفک پولیس کا نو پارکنگ اورفٹ باتھ پر غیر قانونی پارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، شاپنگ مالز،مارکیٹس، تجارتی مراکز اور بڑی شاہرائوں میں غیر قانونی پارکنگ کیخلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے تمام زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی طورپرہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والے عناصر خصوصاً جو ٹریفک ڈسپلن کو متاثر کرتے ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنایاجائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...