پی ایم ڈی سی کی ورکشاپ ، پیشہ ورانہ ترقی کے عزم کا اعادہ
ادارہ جاتی سربراہان، طبی ماہرین، طبی و ڈینٹل اداروں کے نمائندگان کی شرکت
اسلام آباد(دنیا رپورٹ )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) نے تین روزہ قومی سی ایم ای/سی پی ڈی استعدادِ کار بڑھانے کی ورکشاپ \"ہائی امپیکٹ سی ایم ای/سی پی ڈی کی تشکیل: تصور سے تکمیل تک\" کامیابی سے مکمل کر لی۔ ورکشاپ میں ملک بھر سے ادارہ جاتی سربراہان ، طبی تعلیم کے ماہرین، فیکلٹی ممبران اور طبی و ڈینٹل اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد ایک قابلِ اعتماد، پائیدار اور معیاری قومی سی ایم ای/سی پی ڈی نظام کے حوالے سے مشترکہ فہم اور لائحہ عمل کو فروغ دینا تھا۔اختتامی تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت فرح ناز اکبر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں صدر پی ایم اینڈ ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج، رجسٹرار پی ایم اینڈ ڈی سی بریگیڈیئر ڈاکٹر ریحان نقوی، فیکلٹی ممبران، شرکاء اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر رضوان تاج نے اس امر پر زور دیا کہ سی ایم ای/سی پی ڈی اس بات کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے کہ طبی شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد طب اور کلینیکل پریکٹس میں ہونے والی جدید پیش رفت سے مسلسل آگاہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم اینڈ ڈی سی بہترین بین الاقوامی طریقہ کار سے ہم آہنگ سی ایم ای/سی پی ڈی نظام کے قیام کے لیے پْرعزم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی ڈاکٹرز اور ڈینٹسٹس علم، مہارت اور پیشہ ورانہ عملی صلاحیت کے اعتبار سے دنیا کے جدید ترین اور باخبر طبی ماہرین میں شامل رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments