انتظامی امور میں مزید بہتری ، افرادی قوت بڑھائی جائے ،آئی جی

  انتظامی امور میں مزید بہتری ، افرادی قوت بڑھائی جائے ،آئی جی

انتظامی و آپریشنل امور، لاجسٹکس سپورٹ، دستیاب وسائل کے استعمال سے متعلق معاملات کا جائزہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز جواد طارق، اے آئی جی لاجسٹکس عثمان طارق اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن سلیمان ظفر کے ساتھ اہم اجلاس ہوا۔ اسلام آباد پولیس کے انتظامی و آپریشنل امور، لاجسٹکس سپورٹ، دستیاب وسائل کے استعمال اور افرادی قوت سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی، جاری اقدامات اور مختلف امور پر ہونے والی پیش رفت سے آئی جی کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر پولیس کی ضروریات، لاجسٹکس سہولیات، افرادی قوت کی دستیابی اور آپریشنل استعداد کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی نے انتظامی امور میں مزید بہتری لانے ، دستیاب وسائل کے مؤثر اور بہترین استعمال کو یقینی بنانے اور افرادی قوت سے متعلق امور پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی آپریشنل استعداد بڑھانے کے لیے وسائل اور افرادی قوت کی ضروریات کا مؤثر انداز میں جائزہ لیتے ہوئے عملی اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...