طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ،گورنر پنجاب

 طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ،گورنر پنجاب

اٹک اور حسن ابدال کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے ،سردار سلیم

حسن ابدال (نمائندہ دنیا) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی اور معیاری طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، حسن ابدال میں ڈاکٹر سکندر حیات ڈائیلاسز سنٹر کا قیام علاقے کے عوام کے لیے ایک اہم سہولت ہے ، جس سے گردوں کے مریضوں کو ڈائیلاسز کے لیے راولپنڈی اور اسلام آباد کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اٹک اور حسن ابدال کی دیگر ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

وہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حسن ابدال میں چار بیڈز پر مشتمل ڈاکٹر سکندر حیات ڈائیلاسز سنٹر کے افتتاح اور بعد ازاں حیات فارم پر ورکرز سے خطاب کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے ۔ گورنر نے ڈائیلاسز سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، جبکہ محکمہ صحت کے افسران نے انہیں مرکز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے سنٹر کے قیام میں تعاون کرنے والے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کے منصوبوں میں صاحبِ حیثیت افراد کا تعاون قابلِ تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کرنا ہے اور ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ ضرور سرخرو کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...