نیئر بخاری ، مرتضیٰ سولنگی کی نیپال کے سفیر سے ملاقات، سیلاب سے جا نی نقصان پر اظہار افسوس
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر بخاری اور صدر مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے نیپال کے سفارت خانے کا دورہ کیا۔
انہوں نے سفیر سے ملاقات کی اور گزشتہ ہفتے آنے والے شدید سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر صدر مملکت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا۔نیپال کی سفیر ریٹا ڈٹال نے نیپال کے ساتھ کی جانے والی یکجہتی اور حمایت کو سراہا۔سید نیئر بخاری اور مرتضیٰ سولنگی نے مہمانوں کی کتاب میں تعزیت اور یکجہتی کے پیغامات بھی درج کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments