حنیف عباسی سے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او کی ٹیم کے ہمراہ ملاقات

 حنیف عباسی سے ڈائریکٹر جنرل  ایف ڈبلیو او کی ٹیم کے ہمراہ ملاقات

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او میجر جنرل عبدالصمد نے ٹیم کے ہمراہ وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں تھر کول ریلوے کنیکٹیویٹی منصوبے پر جاری کام، تعمیراتی پیش رفت اور منصوبے کی بروقت تکمیل کے حوالے سے بریفنگ اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔منصوبے کے تحت تھر کول مائنز سے نیو چھور تک 105 کلومیٹر نئی ریلوے لائن تعمیر کی جا رہی ہے ۔ بن قاسم سے پورٹ قاسم تک تقریباً 9 کلومیٹر ڈبل ٹریک اور کوئلہ اتارنے کی سہولت بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ یہ منصوبہ تھر کے مقامی کوئلے کو قومی ریلوے نیٹ ورک اور پورٹ قاسم سے منسلک کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...