راولپنڈی، مطلوب ڈکیت سمیت 10 ملزمان گرفتار، منشیات

راولپنڈی، مطلوب ڈکیت سمیت  10 ملزمان گرفتار، منشیات

راولپنڈی (اے پی پی) سٹی پولیس آفیسر حسن مشتاق کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مطلوب ڈکیت سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے جعلی کرنسی، چرس، شراب، اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ تھانہ نیو ٹان کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا ایک انتہائی مطلوب رکن زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی جبکہ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...