اسلام آباد، 5 اشتہاریوں سمیت 19جرائم پیشہ افراد گرفتار
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 698گرام آئس،2,270گرام چرس ، 20بوتلیں شراب برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 19جرائم پیشہ افرادگرفتار کر لئے ، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 698گرام آئس،2,270 گرام چرس ، 20 بوتلیں شراب ،ایک گن اور مختلف بور کے سات عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران پانچ مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments