میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے ایپ متعارف کرا دی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تمام اہم میونسپل سروسز پاک ایپ پر متعارف کرا دی ہیں۔۔۔
جس سے شہری اب سرکاری دفاتر کے بار بار چکر لگائے بغیر مختلف خدمات آن لائن حاصل کر سکیں گے ۔ڈیجیٹل نظام کے تحت شہری اور کاروباری افراد اشتہارات اور اوپن اسپیس پرمٹس، پارکنگ پرمٹس، جنریٹر لائسنسز اور دیگر میونسپل منظوریوں کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments