بہارہ کہو ،نئی آبادی منشیات فروشوں کا مرکز ،پولیس سرپرست
نوجوان نسل تباہ ہونے لگی ، منشیات فروشی میں خواتین بھی شامل ،اہل علاقہ کا نوٹس کا مطالبہ
بہارہ کہو (شاکر ملک )تھانہ بہارہ کہو کی حدود نئی آبادی منشیات فروشوں کا مرکز بن گیا، منشیات فروشی اور آئس نشہ میں اضافہ ،نوجوان نسل تیزی سے تباہی کی طرف گامزن، دور دراز علاقوں کچری آبادی کے منشیات فروشوں نے بھی نئی آبادی کا رخ کر لیا،ذرائع کے مطابق منشیات فروخت کرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں ، اہل علاقہ، تاجر رہنما چودھری سفیر ،چودھری شمریز ، ساجد ستی ،شاہ زیب ،ملک سعید ودیگر نے دنیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ منشیات کا دھندا زور پکڑ گیا ہے ،مقامی پولیس پشت پناہی کر رہی ہے ، انہوں نے آئی جی اسلام آباد سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments