ایپکا ہائی وے یونٹ کے سالانہ الیکشن کل ہونگے، 19 امیدوار میدان میں
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) ہائی وے یونٹ کے 2 سالہ انتخابات کے لئے پولنگ کل ہوگی۔
صدر سیکرٹری سمیت 9 نشستوں پر 19 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا ،پولنگ کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، الیکشن کمشنر ملک جمیل اعوان نے راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال اور اٹک کے لئے پریذائیڈنگ و پولنگ افسران نامزد کردئیے ہیں ،صدر کی نشست پر غلام حسین ملک اور راجہ شہیر رضا کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments