اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں سیرت کانفرنس
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں جشن میلاد النبی ﷺ کے عنوان سے پروقار سیرت کانفرنس کا انعقاد ہوا۔۔۔
جس کا مقصد طالبات کے دلوں کو ذکر رسولِ اکرم ﷺ سے منور کرنے کے ساتھ انہیں حیاتِ طیبہ کے جامع عملی نمونے اور تعلیماتِ نبوی ﷺ سے روشناس کرانا تھا۔کانفرنس میں ممتاز اسلامی سکالرز نے خصوصی شرکت کی اور عصرِ حاضر کے سماجی، روحانی اور فکری مسائل کے مختلف پہلوؤں پر بصیرت افروز خطابات کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments