مون سون کا کوئی فعال نظام نہیں، گرمی بڑھنے کا خدشہ

مون سون کا کوئی فعال نظام نہیں، گرمی بڑھنے کا خدشہ

زیادہ درجہ حرارت والے علاقوں میں ادارے الرٹ رہیں،این ڈی ایم اےموسمی یا ہائیڈرولوجیکل خطرے کیخلاف آپریشنل تیاری برقرار:احسن اقبال

اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) میں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا 18واں اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا،ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس این ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹرز میں ہوا، جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک، پی ڈی ایم اے ، محکمہ موسمیات اور متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی،اجلاس میں ملک کی موجودہ موسمی صورتحال، درجہ حرارت میں اضافے، دریاؤں میں بہاؤ کی صورتحال اور آئندہ دنوں میں متوقع موسمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت مون سون کا کوئی فعال نظام موجود نہیں، تاہم ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ دنوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے ،این ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ زیادہ درجہ حرارت والے علاقوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے نتیجے میں ممکنہ اثرات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں، احسن اقبال نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ممکنہ موسمی یا ہائیڈرولوجیکل خطرے سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری برقرار رکھیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...