پاکستان فلاح پارٹی نے الیکشن کمیشن میں گواشورے جمع کر ا دیئے
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر سید راشد علی گردیزی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی۔۔
کنفیڈنشل برانچ میں پارٹی کے مالی معاملات سے متعلق سال 2025-26 کے مصدقہ مالی گوشوارے جمع کرا دیئے ۔ راشد علی گردیزی نے کہا کہ پاکستان فلاح پارٹی نے اپنے تمام قانونی امور مکمل کر رکھے ہیں اور پارٹی قانون و آئین کے مطابق اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ جب بھی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سنجیدہ اور عملی کوشش کی جائے گی، پاکستان فلاح پارٹی بھرپور طور پر ان انتخابات میں حصہ لے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments