غیر ملکی شہری سے 2کروڑ چھیننے والے دو ملزم گرفتار

غیر ملکی شہری سے 2کروڑ چھیننے والے دو ملزم گرفتار

چھینی گئی رقم، واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل، اسلحہ بھی برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس تھانہ انڈسٹریل ایریا نے غیر ملکی شہری سے اسلحہ کے زور پر 2کروڑ 60لاکھ روپے چھیننے والے دو ملزمان 36گھنٹے کے اندر گرفتار کر لئے ،ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی مکمل رقم، واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل، اسلحہ اور ایمونیشن برآمدکر لیا گیا ، گرفتار ملزمان کی شناخت عاقب اور طلعت کے نام سے ہوئی، جو ضلع اٹک میں ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے غیر ملکی شہری سے چھینی گئی 2کروڑ 60لاکھ روپے کی مکمل رقم، واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل، اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا۔ ایس پی انڈسٹریل ایریا زون ڈاکٹر ایاز حسین نے کہا کہ غیر ملکی باشندوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں اور غیر ملکی باشندوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...