انسدادِ پولیو مہم آگاہی ورکشاپ

 انسدادِ پولیو مہم آگاہی ورکشاپ

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں انسدادِ پولیو مہم کی آگاہی اور ڈاکٹروں کے کردار کے حوالے سے ورکشاپ منعقد کی گئی۔۔۔

 جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی فوکل پرسن برائے پولیو عظمیٰ کاردار، وائس چانسلر  ڈاکٹر سہیل امین ودیگر نے شرکت کی۔، پاکستان پیڈریاٹرک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جنرل سلمان علی، شعبہ اطفال کی سربراہ ڈاکٹر حنا ستار، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر حنان اور دیگر ڈاکٹرز و طبی ماہرین نے شرکت کی۔عظمیٰ کاردار نے کہا پنجاب میں ماحولیاتی مثبت نمونوں میں نمایاں کمی حوصلہ افزا ہے ، مگر پولیو کے خلاف کوششوں میں غفلت کی گنجائش نہیں۔وائرس کی منتقلی کو مکمل طور پر روکنے کے لیے ہر مہم میں اعلیٰ معیار کی ویکسینیشن، مؤثر نگرانی اور رہ جانے والے بچوں کے فالو اَپ کو یقینی بنانا ہوگا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...