پختونخوا کی آبادی میں اضافہ باعث تشویش ،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ
اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے بہبودِ آبادی طفیل انجم نے کہا ہے کہ۔۔
صوبے کی آبادی میں تیزی سے ہونے والا اضافہ باعث تشویش ہے ،انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آبادی کے تناسب کو وسائل کے مطابق رکھنے کے لئے صوبے میں عوامی آگہی مہم کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں محکمہ بہبودِ آبادی کے ڈیجیٹلائزیشن اور مانیٹرنگ سسٹم سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments