ہسپتال عملہ کی ڈیوٹی پر موجودگی یقینی بنا ئی جا ئے ،وزیر صحت پختونخوا
اسلام آباد ( دنیارپورٹ ) وزیر صحت خیبر پختونخوا خلیق الرحمن کی زیر صدارت صوبہ بھر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی کانفرنس محکمہ صحت سیکرٹریٹ پشاور کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی ۔۔۔
جس میں ادویات کی دستیابی اور خریداری، افرادی قوت کے انتظام، ایچ ایم سی فنڈز کے استعمال اور غیر تدریسی ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت نے ڈاکٹروں، نرسز، پیرا میڈیکس اور دیگر طبی عملے کی حاضری اور بروقت ڈیوٹی پر موجودگی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی کہ منظور شدہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق تمام عملے کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ اور ہسپتالوں میں مؤثر نگرانی اور احتساب کا نظام مزید مضبوط کیا جائے ۔ ا نہوں نے کہا وارڈز، او پی ڈیز، ایمرجنسی، واش رومز اور مریضوں کے دیگر مقامات پر صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments