زمین کے تنازع پر مخالف کے قاتل کو سزائے موت سنا دی گئی

 زمین کے تنازع پر مخالف کے قاتل کو سزائے موت سنا دی گئی

راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی کی عدالت نے تھانہ چونترہ کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم محمد امین کو جرم ثابت ہونے۔۔۔

 پر سزائے موت سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے مقدمے کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔ مقدمے کے مطابق محمد امین پر الزام تھا کہ اس نے زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے محمد اشرف کو قتل کیا ،عدالت نے مقدمے کی سماعت اور دستیاب شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی اور مقتول کے ورثا کے لیے 10 لاکھ روپے ہرجانے کا حکم جاری کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...