فیڈرل اردو یونیورسٹی میں روسی زبان کے کورس کا آغاز
کورس1ماہ پر مشتمل ، سو سے زائد طلبہ رجسٹرڈ ،ہفتے میں دو کلاسز ہونگی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں روسی زبان کے کورس کا آغاز ہو گیا۔ روسی زبان کی کلاس کا اورینٹیشن منعقد ہوا، یورال سٹیٹ پیڈاگالوجی یونیورسٹی کے وائس ڈین مسٹر انٹونی اورینٹیشن میں شریک ہوئے اور پہلی کلاس بھی لی۔ ایک ماہ پر مشتمل روسی زبان کے ابتدائی کورس کیلئے مختلف شعبہ جات کے سو سے زیادہ طلبہ نے رجسٹریشن کرائی۔ ہفتے میں دو کلاسز ہوں گی۔ روس کے دو انسٹرکٹرز پڑھائیں گے ۔ جامعہ اردو کے ORIC کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل جاوید کا اورینٹیشن سیشن میں کہنا تھا کہ فیڈرل اردو یونیورسٹی میں روسی زبان سیکھنے کا موقع دیئے جانے پر روسی حکومت اور یورال سٹیٹ پیڈاگالوجی یونیورسٹی کے شکر گزار ہیں۔
،مسٹر انٹون نے کہا کہ یورال سٹیٹ پیڈاگالوجی یونیورسٹی انڈونیشیا اور پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں روسی زبان کی تدریس شروع کر رہی ہے ۔ اس سے نہ صرف پاکستان کے نوجوان روسی زبان سیکھیں گے بلکہ دونوں ممالک کے مابین ثقافتی و تعلیمی روابط بھی بڑھیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments