ٹیکنالوجی پر مبنی ’’ سی آئی ٹی ہل ٹاپ سنٹر‘‘ منصو بہ شروع

ٹیکنالوجی پر مبنی ’’ سی آئی ٹی ہل ٹاپ سنٹر‘‘ منصو بہ شروع

ضلع ہری پور کے علاقے برکوٹ میں پہلے مرکز کا افتتاح کر دیاگیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پہاڑی علاقوں میں بڑھتی ہوئی آبادی اور سیاحتی سرگرمیوں کے پیش نظر سنٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (سی آئی ٹی) نے وزارت تعلیم اور مقامی کمیونٹی کے تعاون سے ٹیکنالوجی پر مبنی ’’ سی آئی ٹی ہل ٹاپ سنٹر‘‘ منصوبے کا آغاز کر دیا۔منصوبے کے تحت پہاڑی چوٹیوں پر انٹرنیٹ اور بجلی کی سہولت سے لیس مراکز قائم کئے جائیں گے ، جہاں آن لائن تعلیم، ٹیلی میڈیسن، موسمی و قدرتی آفات کی رپورٹنگ، سیاحوں کیلئے ڈیجیٹل ثقافتی ورثہ مراکز اور سیاحت کے فروغ سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔سی آئی ٹی کے مطابق پہاڑی علاقوں میں سکولوں کی عدم دستیابی کے باعث بچوں اور دیگر افراد کو تعلیم کے حصول کیلئے روزانہ پہاڑوں سے نیچے آنا اور واپس اوپر جانا پڑتا ہے ۔منصوبے کے پہلے مرکز کا افتتاح ضلع ہری پور کے علاقے برکوٹ میں ڈی جی سی آئی ٹی عمار جعفری نے کیا۔ تقریب میں منصوبے کے مکمل روڈ میپ اور دستیاب سرکاری و نجی اداروں کے تعاون سے مختلف بلندیوں پر مراکز کے قیام کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...