راولپنڈی، مختلف کا رروائیوں میں 11جرائم پیشہ افراد گرفتار

راولپنڈی، مختلف کا رروائیوں میں 11جرائم پیشہ افراد گرفتار

8موبائل فون،13سوگرام چرس،12لٹر شراب ، اسلحہ برآمد ،مقدما ت درج

 راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 11 ملزمان گرفتار کرلیے گئے جن کے قبضہ سے 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 8 موبائل فون، ایک کلو 300 گرام چرس، 12 لٹر سے زائد شراب، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔ تھانہ کینٹ پولیس نے موبائل شاپ کے تالے توڑ کر موبائل فون چوری کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 8 موبائل فون برآمد کرلیے ۔ تھانہ چکلالہ پولیس نے بچوں اور لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ دیگر کارروائیوں کے دوران مزید 9 افراد کو گرفتار کیا گیا جو تھانہ صدر بیرونی، بنی، صادق آباد، پیرودہا ئی ، آر اے بازار، ایئرپورٹ اور روات کے علاقوں میں کی گئیں۔ تمام مقدمات درج کر لیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...