اسلام آباد میںوزٹ ملائشیا 2026فیسٹیول کا آغاز
فیسٹیول میں ملائشیا کی ثقافت، سیاحت ، روایتی کھانوں کو اجاگر کیا جا رہا پاکستان، ملائشیا میں ثقافتی تبادلے وقت کی ضرورت ، ملا ئشین ہا ئی کمشنر
اسلام آباد(زاہداعوان سے )اسلام آباد میں وزٹ ملائشیا 2026، ٹورازم اینڈ گیسٹرونومی فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، ملائشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلان نے مقامی ہوٹلز کے سی ای او عزیز بولانی کے ہمراہ فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ فیسٹیول میں ملائشیا کی ثقافت، سیاحت اور روایتی کھانوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے ۔ ملائشیا کے خصوصی شیف ملائشین پکوان تیار کر رہے ہیں جن میں روایتی ترکیبوں، منفرد اجزا اور مخصوص ذائقوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ملائشین ہائی کمشنر نے کہا پاکستان اور ملائشیا کے دیرینہ تعلقات کے لیے ثقافتی تبادلے وقت کی ضرورت ، کھانے کسی بھی ملک کی ثقافت اور روایات متعارف کرانے کا مؤثر ذریعہ ہیں، انہوں نے نجی ہوٹل کے جنرل منیجر کرسٹوف ہوفلچ کا ملائشیا کے ساتھ تعاون کا خیرمقدم کیا۔ فیسٹیول میں ملائشیا سے خصوصی طور پر مدعو کیے گئے فنکاروںنے خوبصورت ثقافتی پرفارمنس پیش کی ۔وزٹ ملائشیا 2026 فیسٹیول 23 ستمبر تک جاری رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments