مرکزی مسلم لیگ کا تحفظ حرمین شریفین کیلئے احتجاجی مظاہرہ

مرکزی مسلم لیگ کا تحفظ حرمین شریفین کیلئے احتجاجی مظاہرہ

عالمی برادری سے مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے کردار ادا کر نیکا مطالبہ

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے زیر اہتمام حوثی حملوں کے خلاف اور تحفظ حرمین شریفین کے سلسلے میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان، رہنماؤں اور شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، جن پر حرمین شریفین کے تحفظ، تقدس اور سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے ۔احتجاجی مظاہرے سے مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے صدر انعام الرحمن کمبوہ، ڈویژنل صدر احسن اللہ منصور اور جنرل سیکرٹری یاسر بٹ سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا حرمین شریفین کے امن، سلامتی اور تقدس کا تحفظ پوری امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ مسلمان اپنے مقدس مقامات کے تحفظ اور حرمت کے معاملے پر متحد ہیں۔اس موقع پر مظاہرین نے حرمین شریفین کے تحفظ اور سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے لیے نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری خطے میں امن و سلامتی کے قیام اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...