ڈی سی مری کا ساملی ہسپتال کا دورہ ناقص صفائی پر متعلقہ فرم کو 50ہزارجرمانہ
مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے سید محمد حسین ہسپتال ونواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کا دورہ کیا ۔۔۔
۔ انہوں نے ناقص صفائی، واش رومز میں بدبو اور گندگی پر صفائی کا ٹھیکہ رکھنے والی پرائیویٹ سروسز فرم کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی کے انتظامات ہر وقت یقینی بنائے جائیں۔ ذرائع کے مطابق ساملی ہسپتال میں صفائی کا ٹھیکہ فیصل آباد کی ایک سروسز فرم کے پاس ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی فرم کی جانب سے ملازمین کو تنخواہیں تاخیر سے اور کم ادا کرنے کی شکایات کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ صفائی عملے کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق بروقت تنخواہیں ادا کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments