سیرت پاک ،اسوۂ حسنہ پر عمل تمام مسائل کا حل ،راجہ پرویز اشرف
جاتلی (نمائندہ دنیا ) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حضور اکرم حضرت محمد مصطفی ﷺ رحمتِ عالم بن کر دنیا میں تشریف لائے ، اسلام محبت، رواداری، بھائی چارے اور امن کا پیغام دیتا ہے ۔۔۔
جبکہ دہشت گردی سمیت معاشرے کو درپیش تمام مسائل کا حل سیرتِ طیبہ اور اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دولتالہ میں حاجی راجہ فضل الرحمن کے زیر اہتمام منعقدہ محفلِ میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محفل میں مشائخِ عظام، سیاسی و سماجی شخصیات اور عاشقانِ رسول ﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ عشقِ رسول ﷺ کا تقاضا ہے کہ امتِ مسلمہ اپنے باہمی اختلافات اور انتشار کو ختم کرکے اتحاد، بھائی چارے اور امن کو فروغ دے ۔ ہمیں اپنی زندگیوں کو نبی کریم ﷺ کی تعلیمات اور اسوۂ حسنہ کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments