سندھ میں 7نئے انتظامی یونٹس بنائے جائیں :ڈاکٹر فاروق ستار

 سندھ میں 7نئے انتظامی یونٹس بنائے جائیں :ڈاکٹر فاروق ستار

ورکنگ پیپر زمیں نشاندہی بھی کر دی، پی پی قیادت پر بوجھ کم، ترقی ہوگی متحدہ اپوزیشن کے اعلان کا خیر مقدم، APCمیں جانے کو تیار ہیں :دنیا سے گفتگو

 اسلام آباد(سہیل خان)قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ میں 7انتظامی یونٹس کی نشاندہی کر تے ہوئے ،،سندھ خصوصی صوبے ،،کی تجویز بھی دیدی انہوں نے کہا کہ نئے یونٹس کے قیام سے آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، مراد علی شاہ کا بوجھ کم اور اضلاع ،ڈو یژن کی سطح پر ترقی ہوگی ، انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کا خیر مقدم کرتا ہوں اس میں جانے کے لئے بھی تیار ہیں، لیکن متحدہ اپوزیشن بتائے کہ ایجنڈا کیا ہے ؟ ہمارا ایجنڈا واضح ہے ہم انتظامی یونٹس کے ورکنگ پیپر ز بھی بنا چکے ہیں ،ورکنگ پیپر زپیپلز پارٹی کی قیادت کو بھی پیش کرنے کیلئے تیار ہیں ، انہوں نے پیپلز پارٹی سے کابینہ میں شامل ہونے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہم آصف علی زرداری، بلاول بھٹو ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ 36سوارب سندھ حکومت کو منتقل ہوتے ہیں، کیا یہ پیسے چھوٹے اضلاع ڈو یژن بشمول لاڑکانہ کو جاتے ہیں ،،دنیا،، سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نئے صوبوں کے معاملے پرمتحدہ اپوزیشن کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آئیں مل بیٹھ کر ایجنڈے پر مشاورت کریں ۔ ایک ہزار ارب روپے کراچی سندھ حکومت کو فراہم کرتا ہے لیکن شہرکراچی میں ترقی کہاں ہے ، 36 سو ارب میں 22 سو ارب قابل تقسیم محاصل سے ملتے ہیں، تو یہ 36 سو ارب سارے سندھ میں استعمال ہونے چاہئیں، ہم تو یہی کہہ رہے ہیں۔ یکساں فنڈز ملیں، اس لئے ہم نے بلدیاتی اداروں کو مستحکم کرنے کا بل دیا ، ہم آل پارٹیز کانفرنس میں جانے کو تیار ہیں،صوبوں کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن ملے اور بتائے کہ ایجنڈا کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...