ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل،معیار پر سمجھوتا نہ کیا جائے:چیئرمین سی ڈی اے

ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل،معیار پر سمجھوتا نہ کیا جائے:چیئرمین سی ڈی اے

شہریوں کی سہولت، ٹریفک مینجمنٹ، روڈ سیفٹی اور پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو خصوصی اہمیت دی جائے لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کا جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ ،سڑکوں کی تعمیر و بحالی، پلوں، انڈر پاسز کا جائزہ لیا

 اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) چیئرمین سی ڈی اے لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی فیلڈ وزٹ کرتے ہوئے کام کی رفتار، تعمیراتی معیار اور مقررہ ٹائم لائنز کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔فیلڈ وزٹ کے دوران ممبر بلڈنگ، ممبر ماحولیات، ڈی جی ورکس، ڈی جی انفراسٹرکچر، پراجیکٹ ڈائریکٹرز، انجینئرز، کنسلٹنٹس اور دیگر متعلقہ افسران نے جاری منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کی جائے ،تعمیراتی معیار پر کسی صورت سمجھو تا نہ کیا جائے ۔ تمام کام منظور شدہ ڈیزائن، تکنیکی specifications، انجینئرنگ معیارات اور کوالٹی کنٹرول کے تقاضوں کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ فیلڈ وزٹ کے دوران سڑکوں کی تعمیر و بحالی، پلوں، انڈر پاسز، نکاسی آب کے نظام، پیدل چلنے والوں کی سہولیات، لینڈ سکیپنگ اور دیگر انفراسٹرکچر منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ افسران اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ کنٹریکٹرز اور ایگزیکٹو ایجنسیوں کے درمیان موثر کوآرڈینیشن یقینی بنایا جائے ، تعمیراتی کاموں کے دوران شہریوں کی سہولت، ٹریفک مینجمنٹ، روڈ سیفٹی اور پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو خصوصی اہمیت دی جائے جبکہ تعمیراتی ملبہ بروقت اٹھانے اور منصوبوں کے اطراف صفائی کے مناسب انتظامات بھی یقینی بنائے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...