راولپنڈی ، ڈینگی کا پھیلا ؤجاری، مریضوں کی تعداد 42 ہوگئی

 راولپنڈی ، ڈینگی کا پھیلا ؤجاری، مریضوں کی تعداد 42 ہوگئی

24 گھنٹوں کے دوران مزید 5کیسز ، موسم سرد ہونے تک خطرہ برقرار رہے گا، محکمہ صحت

راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی میں ڈینگی کا پھیلا ؤجاری ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 5 مریض سامنے آنے کے بعد رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 42 ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق ہسپتا لوں میں زیر علاج 12 مریضوں میں سے 10 میں ڈینگی کی تصدیق ہوچکی ہے ، جبکہ رواں سال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔محکمہ صحت نے کہا کہ موسم سرد ہونے تک ڈینگی کا خطرہ برقرار رہے گا، ڈینگی کے شبہ میں 5 ہزار 161 افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں سے 4 ہزار 762 کیسز مشتبہ قرار دیئے گئے۔

رواں ماہ اکتوبر میں ڈینگی کے 12 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ ستمبر میں 27 مریض سامنے آئے تھے ۔محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سرویلنس کے دوران 52 لاکھ 69 ہزار سے زائد گھروں کی چیکنگ مکمل کی جا چکی ہے ، ایک لاکھ 82 ہزار 850 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی۔ڈینگی لاروا کے خلاف کارروائی کے دوران 2 ہزار 798 مقدمات درج، 686 مقامات سیل اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 331 چالان کیے گئے ، جبکہ 31 لاکھ 56 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سرویلنس کے لیے ایک ہزار 400 ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں، جن میں 415 آٹ ڈور اور 985 ان ڈور ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ شہر میں ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی تعداد 17 ہزار 859 ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...