مکہ معاہدے سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ،ثاقب مجید

مکہ معاہدے سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ،ثاقب مجید

پاکستان مضبوط عسکری قوت ہونے کے ساتھ امن کابھی داعی ،میڈیا سے گفتگو

مظفرآباد (محمد اسلم میر )آزاد کشمیر کے وزیر برقیات راجہ ثاقب مجید نے مکہ معاہدے کے تحت حرمین شریفین میں پاک فوج کی تعیناتی کو پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار اور اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، عسکری قوت اور ذمہ دارانہ کردار سے ایک بار پھر دنیا کو متاثر کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان ایک مضبوط عسکری قوت ہونے کے ساتھ ساتھ امن، استحکام اور ذمہ دارانہ عالمی کردار پر یقین رکھنے والا ملک ہے۔

پاک فوج کی پیشہ ورانہ تربیت، نظم و ضبط، جدید دفاعی صلاحیتوں اور مشکل حالات میں مؤثر فیصلہ سازی نے پاکستان کی عسکری ساکھ کو عالمی سطح پر مزید مستحکم کیا ہے۔ مکہ معاہدے کے تحت پاکستان کا کردار اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت اور اس پر اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاک فوج کی قربانیوں، پیشہ ورانہ مہارت اور عسکری صلاحیتوں نے پاکستان کو دنیا کی اہم دفاعی قوتوں میں نمایاں مقام دلایا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...