راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس اور اولڈ کچہری کی سکیورٹی کا جائزہ، فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت
راولپنڈی(اے پی پی)ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے جوڈیشل کمپلیکس اور اولڈ کچہری کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کی پوائنٹ وائز ڈیوٹیز چیک کیں اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments