فائر سیفٹی قوانین کی خلا ف ورزی، 92عمارتیں سیل
78کمرشل دکانیں، 8بلند عمارتیں، 4رہائشی اور 3سرکاری عمارتیں شامل 288چالان ،154شعبوں کا آڈٹ ،مختلف کیسز میں 24لاکھ کی ریکوری
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) کیپٹل ایمرجنسی سروسز (CES) نے ستمبر کے دوران اسلام آباد بھر میں فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 92 فائر اینڈ سیفٹی کے قوانین کی عملداری نہ کرنے والی عمارتیں/مقامات سیل کئے ۔سی ڈی اے کے بلڈنگ ایمرجنسی آڈٹ اینڈ پریوینشن ونگ کی جانب سے کمرشل، ہسپتالوں، رہائشی اور سرکاری عمارتوں کے وسیع پیمانے پر فائر لائف سیفٹی آڈٹس کیے گئے ۔ مختلف شعبوں میں 154 آڈٹس کیے گئے ، جن میں 115 ہسپتال، 29 سرکاری، 6 کمرشل اور 4 رہائشی عمارتیں شامل ہیں۔فائر سیفٹی ضوابط کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 92 مقامات سیل کیے گئے ، جن میں 78 کمرشل دکانیں، 8 بلند عمارتیں، 4 رہائشی عمارتیں اور 3 سرکاری عمارتیں شامل ہیں۔کارروائی کے دوران 288 چالان جاری کیے گئے اور مختلف کیسز میں 24 لاکھ روپے وصول کیے گئے ، جن میں کمرشل کیسز سے 17 لاکھ روپے جبکہ ہسپتالوں سے 7 لاکھ روپے شامل ہیں۔ مزید برآں، 102 کمرشل فائر لائف سیفٹی پلانز کی فیس کی مد میں 5 لاکھ 10 ہزار روپے وصول کیے گئے ۔ہسپتالوں کے حوالے سے 150 ہسپتالوں میں فائر سیفٹی آلات کی ناکافی سہولیات کی نشاندہی ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments