اٹلی میں ورک ویزا کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا ملزم گرفتار

 اٹلی میں ورک ویزا کا جھانسہ دے کر  لاکھوں روپے ہتھیانے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی (آئی این پی )ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے اٹلی ورک ویزا کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث ملزم راجہ وجاہت اقبال کو گرفتار کر لیا۔۔۔

ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 693/26 مورخہ 30-09-2026 تھانہ FIA AHTC راولپنڈی میں درج ہے ۔ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مدعی کی بیٹی کو اٹلی کا ورک ویزا فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر 27 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے ، تاہم بعد ازاں نہ ویزا فراہم کیا اور نہ ہی رقم واپس کی، جس سے مدعی کو مالی نقصان پہنچا۔ گرفتاری تفتیشی افسر سب انسپکٹر ظفر کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...