مری،تجاوزات اور گرانفروشی کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
مری ( نمائندہ دنیا) مری میں تجاوزات اور گرانفروشی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کی زیرِ صدارت اجلاس میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن اور۔۔۔
پرائس کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،ڈپٹی کمشنر نے سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی مقامات سے تجاوزات کے بلاامتیاز خاتمے کی ہدایت کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بازاروں کے باقاعدہ معائنے اور گرانفروشی و ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments