آر ڈی اے ،زیرو پیپر پالیسی کے نفاذ یقینی بنایا جائے ،کمشنر
سرکاری خطوط ، فائلیں مقررہ طریقہ کار کے مطابق EFOASکے ذریعے کرنیکی ہدایت
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن و ڈی جی آرڈی اے سلمان غنی کی ہدایات کی روشنی میں راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں زیرو پیپر پالیسی کے نفاذ اور الیکٹرانک فائل اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم کے مؤثر استعمال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس آر ڈی اے کانفرنس روم میں ہوا۔ اجلاس میں آر ڈی اے کے مختلف ڈائریکٹرز، سینئر افسران اور متعلقہ عملے نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سرکاری خط و کتابت، فائلوں کی پراسیسنگ اور دفتری امور کے موجودہ نظام کا جائزہ لیا گیا، کاغذی کارروائی میں کمی اور ادارے کے انتظامی امور کو بتدریج پیپر لیس نظام پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ آر ڈی اے کے تمام ڈائریکٹوریٹس اور متعلقہ افسران EFOAS پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور سرکاری امور میں غیر ضروری فزیکل فائلوں، خطوط اور کاغذی خط و کتابت کے استعمال کو بتدریج ختم کیا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹوریٹ سے متعلق تمام سرکاری خطوط، PUCs، فائلیں اور دیگر مراسلات مقررہ طریقہ کار کے مطابق EFOAS کے ذریعے ہی شروع، ارسال اور پراسیس کیے جائیں۔ ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹوریٹ کو سرکاری خط و کتابت مقررہ الیکٹرانک نظام کے علاوہ کسی دوسرے ذریعے سے ارسال نہ کی جائے ۔ تمام ڈائریکٹوریٹس اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ اپنے سرکاری امور کی بروقت جمع آوری، پراسیسنگ اور تکمیل EFOAS کے ذریعے یقینی بنائیں، تاکہ فائلوں اور کیسز کی نقل و حرکت میں غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments